رسائی کے لنکس

دہشت گرد تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: محکمہٴ خارجہ


فائل
فائل

ایک بیان میں، محکمہ ٴخارجہ کے معاون ترجمان، مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ’یہ بات خصوصی طور پر پریشان کُن ہے کہ یہ دہشت گرد اب بھی تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور یوں، پاکستان کی آئندہ کی نسل کو ہدف بنا رہے ہیں‘

امریکہ نے بدھ کو چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی ’شدید مذمت‘ کی ہے۔

ایک بیان میں، محکمہ ٴخارجہ کے معاون ترجمان، مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ’یہ بات خصوصی طور پر پریشان کُن ہے کہ یہ دہشت گرد اب بھی تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور یوں، پاکستان کی آئندہ کی نسل کو ہدف بنا رہے ہیں‘۔

ترجمان نے کہا کہ ’ملک کو محفوظ، مستحکم اور خوش حال بنانے کی کوششوں میں امریکہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا‘، اور یہ کہ، ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صدمے کی اِس گھڑی میں ہم ہلاک شدگان کے لیے دلی تعزیت اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔‘

اطلاعات کے مطابق، باچا خان یونیورسٹی، چارسدہ، پر دہشت گرد حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جب کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں چاروں حملہ آور مارے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG