رسائی کے لنکس

امریکہ نے چار ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں


امریکی محکمہ خزانہ کی عمارت
امریکی محکمہ خزانہ کی عمارت

امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ ان چار ایرانی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کر رہا ہے جو اس کے بقول گزشتہ ماہ روس کو یوکرین کے خلاف ماسکو کی جنگ میں استعمال کرنے کے لیے ڈرون بھیجنے میں ملوث تھیں۔

تہران میں قائم صفیران ایئرپورٹ سروسز ، پیرا وارپارس کمپنی، ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ آف ائیر کرافٹ ، اور بہارستان کیش کمپنی سبھی نئی پابندیوں کی زد میں آگئی ہیں۔

محکمہ خزانہ کے انسداد دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس کے امور کے انڈر سیکرٹر ی برائن نیلسن نے کہا کہ ""امریکہ روس اور ایران دونوں کے خلاف اپنی پابندیوں کے سختی سے نفاذ اور ایران اور یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی جنگ کی حمایت کرنے والوں کو جوابدہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

XS
SM
MD
LG