رسائی کے لنکس

امریکہ کا شام میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کارٹر نے یہ اعلان ہفتہ کو بحرین کے شہر ماناما میں ہونے والی ایک سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کیا۔

امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے گڑھ رقہ کا قبضہ بحال کروانے کے سلسلے میں کرد اور عرب جنگجوؤں کی معاونت کے لیے 200 امریکی فوجیوں کو شام میں بھیجا جارہا ہے۔

کارٹر نے یہ اعلان ہفتہ کو بحرین کے شہر ماناما میں ہونے والی ایک سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کیا۔

ان اضافی فوجیوں میں خصوصی آپریشن کی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں اور یہ ان 300 امریکی فوجیوں کے علاوہ ہیں جن کی منظوری پہلے سے دی جا چکی ہےجو داعش کے خلاف برسر پیکار مقامی شامی فورسز کے اہلکاروں کی بھرتی ان کی تربیت کے علاوہ انہیں مشاورت فراہم کریں گے۔

کارٹر نے کہا کہ اضافی دستے مقامی فورسز کے طرف سے شدت پسند گروپ داعش کے نام نہاد دارالخلافہ رقہ کے خلاف متوقع کارروائی میں ان کی مدد کریں گے اور رقہ پر ان کا قبضہ ہونے کے بعد داعش کے لیے پناہ گاہ کا خاتمہ ہوجائے گا۔


XS
SM
MD
LG