رسائی کے لنکس

امریکہ نے غزہ میں امدای تنظیموں کے فنڈز بحال کردیے


حماس تنظیم کے راہنما اسماعیل ہانیہ
حماس تنظیم کے راہنما اسماعیل ہانیہ

امریکہ نے غزہ کی پٹی کے حکمران گروپ حماس کی جانب سے علاقے میں کام کرنے والی امدادی تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق خفیہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کا مطالبہ واپس لیے جانے کے بعد تنظیموں کے فنڈز بحال کردیے ہیں۔

پچھلے ہفتے امریکی امدادی تنظیم یوایس ایڈ نےحماس کی جانب سے بین الاقوامی امدادی تنظیموں کی سرگرمیوں کے آڈٹ کے مطالبے کے بعد وہاں اپنا کام روک دیاتھا۔ اس مطالبے پر عمل درآمد ان امریکی ضابطوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے جن کے تحت عسکریت پسند گروپوں سے رابطوں پر روکا گیا ہے۔

امریکہ نے حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

امریکی عہدے داروں نے اتوار کے روز کہا کہ حماس کی جانب سے امدادی تنظیموں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا مطالبہ واپس لیے جانے کے بعد فنڈز بحال کردیے گئے ہیں۔

غزہ کے مکینوں کو بین الاقوامی امدادی اداروں کے توسط سے واشنگٹن سے تقریباً 10 کروڑ ڈالر کی امداد ملتی ہے۔

XS
SM
MD
LG