رسائی کے لنکس

یو ایس ایڈ کو روس میں اپنی سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم


روس کی وزارت خارجہ نے بدھ کو اپنے ان خدشات کااظہار کیا کہ بقول اس کے یوایس ایڈ رقوم کی تقسیم کے ذریعے روس کے سیاسی عمل میں اپنا اثرورسوخ قائم کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔

روس نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ماسکو کے اپنے امدادی ادارے کو روس کی سیاست میں دخل اندازی کے لیے استعمال کررہاہے۔

اس الزام سے ایک روز پہلے واشنگٹن نے یہ اعلان کیاتھا کہ وہ روس میں بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے کی سرگرمیاں ختم کرنے سے متعلق ماسکو کی درخواست پر عمل کرے گا۔

روس کی وزارت خارجہ نے بدھ کو اپنے ان خدشات کااظہار کیا کہ بقول اس کے یوایس ایڈ رقوم کی تقسیم کے ذریعے روس کے سیاسی عمل میں اپنا اثرورسوخ قائم کرنے کی کوششیں کررہاہے۔
روسی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ یوایس ایڈ یکم اکتوبر تک اپنی تمام سرگرمیاں ختم کردے۔

یوایس ایڈ 20 سال قبل سویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد سے روس میں کام کررہاہے۔ یہ امریکی ادارہ وہاں ایچ آئی وی ایڈز، اور تپ دق کے خلاف جنگ ، معذوروں کی مدد، جنگلی حیات کے تحفظ اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیےکام کررہاہے۔

امریکی ادارہ وہاں جمہوریت کے فروغ، انسانی حقوق کے احترام اورشہری معاشرتی زندگی کی سوجھ بوجھ بڑھانے کی بھی حوصلہ افزائی کررہاتھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ روس نےپچھلے ہفتے ایک خط بھیجا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں اب امریکی امداد کی ضرورت نہیں رہی۔

نولینڈ نے کریملن کے اس اقدام پر کوئی تنقید نہیں کی لیکن یہ کہاکہ امریکہ کو توقع ہے کہ مذکورہ کامو ں کو جاری رکھنے کی تمام ذمہ داریاں اپنے کندھوں پر اٹھا لے گا۔

امریکی ترقیاتی ادارہ اب تک روس میں دوارب 70 کروڑ ڈالر خرچ کرچکاہے اور اس سال وہ پانچ کروڑ ڈالر صرف کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
XS
SM
MD
LG