رسائی کے لنکس

اسپاٹ فکسنگ: عدالتی فیصلے پر بہت افسوس ہے ، وینا ملک


اسپاٹ فکسنگ: عدالتی فیصلے پر بہت افسوس ہے ، وینا ملک
اسپاٹ فکسنگ: عدالتی فیصلے پر بہت افسوس ہے ، وینا ملک

پاکستانی اداکارہ اور کرکٹر محمد آصف کی دیرینہ و قریبی دوست وینا ملک نے کہا ہے کہ آصف کے کرکٹ کرپشن میں ملوث ہونے سے متعلق عدالتی فیصلے پر انہیں بہت افسوس ہے اور وہ آج بھی انہیں سچے دل سے پیار کرتی ہیں ، آصف نے دو روز قبل دوست کے ذریعے ملاقات کے لئے کہا لیکن میں نے انکار کر دیا ۔

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ جب انہیں محمد آصف کی سرگرمیوں کا علم ہوا تو انہوں نے آصف کو بدلنے کی بہت کوشش کی ، ان سے لڑائی بھی ہوئی جس کے بعد انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایسا کچھ بھی نہیں کریں گے ، اس کے بعد کسی حد تک ان میں تبدیلی آئی لیکن عادتیں بدلتی ہیں مگر فطرت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کے ساتھ جو بھی ہوا اس کے ذمہ داروہ خود ہیں ۔

وینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے آصف سے سچا پیار کیا تھا ، ان کے لئے جو جذبات کل تھے آج بھی ہیں لیکن اب وہ ایک شادی شدہ انسان ہیں اور میں نہیں چاہتی کہ میری وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل پیدا ہوں۔

وینا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف نہ تو کرکٹ سے وفادار تھے اور نہ ہی اپنی ذات سے ، پھر وہ ان سے کیسے مخلص ہو سکتے تھے ، آصف پر جب بھی مشکل وقت آیا میں نے ان کا ساتھ دیا ، ہر مصیبت سے نکالا جس پر وہ بہت زیادہ پر اعتماد تھے کہ ہر مشکل سے نکل سکتے ہیں لیکن ہر وقت قسمت کسی کا ساتھ نہیں دیتی ۔

XS
SM
MD
LG