رسائی کے لنکس

2020 تک پاکستان میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد 168ملین ہوجائے گی


2020 تک پاکستان میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد 168ملین ہوجائے گی
2020 تک پاکستان میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد 168ملین ہوجائے گی

پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں دوہزاربیس تک مجموعی سرمایہ کاری دواعشاریہ چار ارب امریکی ڈالرتک پہنچ جائے گی جبکہ ٹیلی کام سیکٹرکا روینیو چھ سو بیس ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ” ویژن 2020 “دستاویزکے مطابق موبائل فون کنکشنز کی تعداد ایک سو اکسٹھ ملین یعنی کل آبادی کا نوسی فیصد ہونے کی توقع ہے۔

موبائل فون کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر، فکسڈ لائن صارفین کی تعداد2020 تک کم و بیش پچاس لاکھ کی اوسط برقرار رہے گی جبکہ براڈ بینڈ صارفین 19.5 ملین ہونے کی توقع ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ”ویژن 2020 “دستاویز کے مطابق آئندہ دس سال میں ٹیلی کام کا نظام اور خدمات بہتر معیار کے ساتھ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کا حصہ ہوں گے۔ای۔ پاکستان ایک منفرد شعبہ ہے جو اگلے دس برسوں کیلئے تصور کیا جاتا ہے۔

پی ٹی اے کی حالیہ کاوش کے تحت اسٹیٹ بینک کے تعاون سے موبائل بینکنگ ریگولیشنز کے ذریعے موبائل پیمنٹس کی سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ شعبہ زراعت معیشت کے بنیادی سیکٹر کی حیثیت سے فارمرز اور فوڈ پروڈکشن کمپنیز کو موبائل ایگریکلچر سروس مہیا کرنے کی اہلیت کا حامل ہے۔

سال 2020 میں پاکستان بحیثیت ملک 100% این جی این بنیادی ڈھانچے کے طور پر سامنے آئے گااور انٹر نیٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھے گا جس کے تحت مقامی اور بین الاقوامی مواد کا حصول ممکن ہو گا۔ وائس اور ڈیٹا، سرکٹ سوئچ یا پاکٹ یا پھر سیلولر اور فکسڈ لائن، ٹیلی کام اور براڈ کاسٹنگ میں تفریق ماضی کا حصہ بن جائیں گی اور آپریٹرایک ہی انفراسٹرکچر پلیٹ فارم کے تحت ٹیلی کام خدمات فراہم کریں گے۔

XS
SM
MD
LG