وائس آف امریکہ اور پاکستان کے کیبل ٹیلی ویژن چینل ایکسپریس 7/24 ، نے اپنے مشترکہ پروگرام ’پلیٹ فارم ‘کے ایک سوشو مکمل ہونے کے موقع پر منگل کے روز پاکستان کے اسٹوڈیوز سے براہ راست ایک خصوصی پروگرام نشر کیا، جس میں پاکستان سے ناظرین واشنگٹن اسٹوڈیوز میں موجود امریکی مہمانوں سے براہ راست سوال کیے۔
سابق امریکی معاون وزیر خارجہ جیمز روبن ، جو ان دنوں بلوم برگ نیوز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ہیں اور سابق امریکی معاون وزیردفاع لارنس کارب نے، جواس وقت ایک تھینک ٹینک سینٹر فار امریکن پراگریس کے سینئیرفیلو ہیں، پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے سوالوں کے جواب دیے۔
نیویارک سے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے روبن نے کہاکہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کےمستقبل پر متفکر ہیں۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کے رابطے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے انکشاف اور پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے اس تاثر سے متاثر ہوئے ہیں کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کافی اقدامات نہیں کررہا۔
لاہور کے اسٹوڈیوز میں موجود ناظرین نے پاکستان کے اندر عسکریت پسندوں کو ہدف بنا کر کیے جانے والے ڈرون حملوں کا حساس مسئلہ اٹھایا جن کے نتیجے میں عام شہری کی ہلاکتیں ہوئیں اور پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ورزی پر برہمی پیدا ہوئی ہے۔
وائس آف امریکہ کے ڈائریکٹرا سٹیو ریڈیش نے منگل کو نشر کیے جانے والے پروگرام پلیٹ فارم کے ایک سویں شو کے بارے میں کہا کہ وہ ایک ایسے مسئلے پر جو پاکستان ،امریکہ اور اس کے ہمسایوں کے لیے بہت اہمیت رکھتاہے، دونوں جانب سے معلومات سے بھرپور ایک پرمغز مباحثے کی ایک عمدہ مثال ہے۔
وائس آف امریکہ کے میزبان کوکب فرشوری کا کہناہے کہ انگریزی زبان کے اس پرائم ٹائم شو کی ،جو ہر پیر اور منگل کو نشر کیا جاتا ہے،پاکستان میں ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے کیونکہ اس پروگرام میں اکثر ایسے موضوعات پر گفتگو کی جاتی ہے، جن کا ذکر پاکستان کے دوسرے چینلز نہیں کرتے۔
وائس آف امریکہ کے رضانقوی ، جو اس پروگرام کے میزبان بھی ہے ، کہنا تھا کہ’پلیٹ فارم ‘ میں متوازن اور جامع نظریات پیش کیے جاتے ہیں ، جو آپ کو کہیں اور سے نہیں ملتے۔ نقوی کا کہناتھا کہ یہ پاکستان میں انگریزی زبان کا پہلا ایسا پرائم ٹائم نیوز پروگرام ہے جس میں امریکی پالیسی کے ماہرین کو سامنے لایا جاتا ہے اور وہ اہم مسائل پر ہونے والے مباحثوں میں اپنی رائے اور دلائل پیش کرتے ہیں۔
’پلیٹ فارم‘ واشنگٹن میں موجود وائس آف امریکہ کے ٹیلی ویژن اسٹویوز اور لاہور میں قائم ایکسپریس 7/24 کے اسٹوڈیوز سے نشر کیا جاتا ہے۔ مختلف موضوعات پر ہونے والے ان مذاکروں میں اپنی رائے کے آزادانہ اظہار کے لیے دور دراز مقامات سے انہیں براہ راست سیٹلائٹ رابطوں کے ذریعے منسلک ہونے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ پروگرام یوٹیوب اور اردو ترجمے کے ساتھ ایکسپریس 7/24 کے اردو چینل پر بھی نشر کیا جاتا ہے ، جس کا شمار پاکستان کے اہم نیوزمیڈیا چینلز میں ہوتا ہے۔
مزید براں وائس آف امریکہ اور ایکسپریس 7/24 کے لائیوبراڈکاسٹ کے علاوہ ان کے مشترکہ فیس بک کے پیج پر بھی پلیٹ ناظرین کے لیے ’پلیٹ فارم‘ کی سہولت موجود ہے۔ پلیٹ فارم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.urduvoa.com پر کلک کریں۔
وائس آف امریکہ، جس کا آغاز 1942 ء ہواتھا، بورڈ آف گورنرز کے تحت امریکی حکومت کے فنڈز سے چلنے والا بین الاقوامی ملٹی میڈیا ادارہ ہے۔ وائس آف امریکہ ہر ہفتے تقریباً 1500 گھنٹے خبروں، معلومات، تعلیم اور ثقافت پر مبنی پروگرام نشر کرتا ہے، جس کے دنیا بھر میں ناظرین اور سامعین کی تعداد ایک اندازے کے مطابق12 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔ وائس آف امریکہ کے پروگرام 44 زبانوں میں نشر کیے جاتے ہیں اور یہ نشریات خصوصی طورپر امریکہ سے باہر رہنے والے سامعین اور ناظرین کے لیے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی وائس آف امریکہ کے پبلک ریلیشنز سے (202) 203-4959 یااس ای میل ایڈریس کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔askvoa@voanews.com
آپ ٹویٹر پر @VOABuzz اور فیس بک پر InsideVOAپر بھی ہم تک پہنچ سکتے ہیں۔