رسائی کے لنکس

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصاویر شیئر ہونے پر شین واٹسن کی معذرت


شین واٹسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔ ہیکرز نے ان کے اکاؤنٹس سے نسل پرستانہ تبصرے کیے جو ان کے لیے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ (فائل فوٹو)
شین واٹسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔ ہیکرز نے ان کے اکاؤنٹس سے نسل پرستانہ تبصرے کیے جو ان کے لیے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ (فائل فوٹو)

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے سوشل میڈیا پر نیم برہنہ خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر شیئر ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔

تصویر شیئر ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ نسل پرستانہ تبصرے بھی ان کے اکاؤنٹس سے شیئر ہوئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرف سے ان پر تنقید ہونے لگی تھی۔

اس صورت حال میں شین واٹسن کو اپنے مداحوں سے معذرت کرنا پڑی۔

شین واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ہیکرز کا کیا دھرا ہے۔ حالیہ دنوں میں ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوگئے تھے۔

انڈین پریمیر لیگ میں چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلنے والے آل راؤنڈر شین واٹسن کے سوشل میڈیا فولوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔

شین واٹسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا اور ہیکرز نے ان کے اکاؤنٹس سے نسل پرستانہ تبصرے بھی کیے جو ان کے لیے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی غیر اخلاقی تصاویر کے لیے سب سے معذرت چاہتا ہوں۔

ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پہلے میرا اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا اور اب انسٹاگرام۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اس مواد کو باعث رسوائی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر شین واٹس نے 59 ٹیسٹ اور 190 ون ڈے انٹر نیشنل میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں اور انہوں نے 2016 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG