رسائی کے لنکس

غزہ میں بارشیں: موذی امراض پھیلنے کا خدشہ

جنوبی غزہ میں بدھ کی شب شدید بارش کے بعد عارضی پناہ گاہوں میں پانی کھڑا ہو گیا اور متاثرینِ جنگ کا خیموں میں رہنا بھی مشکل ہو گیا۔ غزہ میں منگل سے شروع ہونے والے بارش کے سلسلے کے بعد درجہ حرارت بھی کم ہو گیا ہے اور ایسے میں ڈائیریا، بخار اور دیگر بیماریاں پھوٹنے کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ اب تیسرے ماہ میں داخل ہو چکی ہے اور فلسطینیوں کے شمالی غزہ سے جنوبی غزہ نقل مکانی کے بعد اب اسرائیلی فورسز جنوبی غزہ میں بھی زمینی کارروائی کو وسعت دے رہی ہیں۔ حماس کے زیرِ کنٹرول غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 18 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک اور 50 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔


XS
SM
MD
LG