امریکہ کے مشرقی ساحلی خطے میں پیر کے روز شدید برف باری کے نتیجے میں معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئے۔ طویل اختتام ہفتہ پیر کے روز جس دِن یوم امریکی صدور کی تعطیل تھی،خراب موسم کے باعث زیادہ تر فضائی پروازوں منسوخ کی گئیں۔
برف باری اتوار کی شام گئے شروع ہوئی جو رات بھر اور پیر کے روز شام تک جاری رہی۔ واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا اور میری لینڈ میں 5 سے 15سینٹی میٹر برف پڑی جب کہ نیویارک میں اس کا زور نسبتاً زور کم تھا۔ تاہم، تیز یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث، برف جم چکی ہےم جس کے نتیجے میں معمولات زندگی متاثر ہوئے، جب کہ لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، یہی موسم منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پیٹرک برک، قومی موسمیاتی محکمے میں ماہر موسمیات ہیں۔ بقول اُن کے، علاقووں میں برف باری کے بعد اولے اور برسات پڑی۔
اُن کے مطابق، ‘’منگل کی صبح سڑکوں پر سفر مشکل ہوگا’’۔
واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا اورمیری لینڈ میں برف باری شام دو بجے رکی، جِس کے بعد برف ہٹانے کے کام کا آغاز ہوا۔
اطلاعات کے مطابق، کئی مقامات پر گاڑیاں پھسلنےاور پھنس جانے کے باعث حادثات ہوئے ہیں۔
نیو یارک سٹی کے محکمہ ہنگامی انتظامات نے پیر اور منگل کے روز کے سفر سے متعلق ہدایت نامے میں شہریوں کوخبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر برف جم جانے کا امکان ہے، جب کہ ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔