شام میں خواتین کا اپنے حقوق کے لیے مظاہرہ
شام کے شمال مشرق میں واقع ایک شہر قامشلی میں 23 دسمبر کو ہزاروں خواتین نے ایک ریلی میں شرکت کی اور دمشق کے نئے اسلام پسند حکمرانوں سے خواتین کے حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔کئی خواتین نےویمن پروٹیکشن یونٹس کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھےجو ایک کردش گروپ ہے جسے ترکیہ اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

1
شام کے شمال مشرقی شہر قامشلی میں بڑی تعداد میں خواتین ایک ریلی میں مساوی حقوق کے لیے مظاہرہ کر رہی ہیں۔ 23 دسمبر 2024

2
مظاہرے میں شامل کچھ خواتین نے وومن پروٹیکشن یونٹس کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس گروپ کا تعلق ایک کردش پارٹی سے ہے جسے ترکیہ اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ بعض خواتین نے ترکیہ کے کردوں کے خلاف حملے کرنے کے خلاف بھی آواز اٹھائی۔ 23 دسبمر 2024

3
شام کے شمال مشرقی شہر قامشلی میں خواتین ایک بڑے مظاہرے میں مساوی حقوق کے لیے ریلی میں شریک ہیں۔ 23 دسمبر 2024

4
قامشلی میں مظاہرے کے دوران خواتین تھال بجا کر نعرے لگا رہی ہیں۔ 23 دسمبر 2024