دو مرتبہ سابق عالمی چمپین رہنے والے، یوروگوائے نے جمعے کے روز جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے عالمی کپ کوارٹر فائنل میں ایک-ایک اسکور پر برابر رہنے کے بعد، اضافی وقت میں پینلٹی کی بنیاد پر گھانا کو چار-دو سے شکست دی۔
جنوبی امریکہ کی ٹیم کی فتح کے بعد، اب یوروگوائے منگل کو کیپ ٹاؤن میں ہالینڈ کے مدِ مقابل ہوگا۔
جمعے کو جاہنسبرگ کے سوکر سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں ایک-ایک گول پر برابر تھیں، جس کے باعث ضابطوں کے مطابق آدھ گھنٹے کا ایکٹرسا ٹائیم دیا گیا۔ جب دونوں ٹیمیں دو-دو پر برابر ہوئیں، تو اُس کے بعد گھانا نے متواتر دو شاٹس کو ضائع کیا، جس کا یوروگوائے نے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُس کے کھلاڑی،سباسشن ایبرو نے جیت اپنے مان لکھوانے والا گول کردیا۔ اِس طرح یوروگوائے گذشتہ 40سال کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
اُس سے قبل، گھانا کے کھلاڑی، سُلے مُنتاری نے 45ویں منٹ میں، اور یوروگوائے کے ڈیگو فارلان نے 55ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔ جنوبی امریکہ کے گول کرنے والے کھلاڑی کو ‘مین آف دِی میچ’ قرار دیا گیا۔
گھانا کی دل خراش ہار پورے برِ اعظم میں محسوس کی گئی، جو توقع کر رہے تھے کہ ‘بکل اسٹارز’پہلی افریقی ٹیم ہوگی جو عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچے گی۔ شریک چھ ٹیموں میں سے گھانا افریقہ کی واحد ٹیم تھی جو 2010ء کےعالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچی، جوٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک افریقی ملک میں کھیلا جا رہا تھا۔
اِس سے قبل جمعے کو، پورٹ الزبیتھ میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے دو-ایک سے برازیل کو شکست دی۔ برازیل پانچ بار عالمی چمپین رہ چکا ہے۔
ہفتے کے روز کیپ ٹاؤن میں دو بار چمپین رہنے والی، ارجنٹینا کی ٹیم کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا، جب کہ جوہانسبرگ میں پراگوائے کا مقابلہ یورپی چمپین اسپین سے ہوگا۔
ایکسٹرا ٹائیم کی آخری پینلٹی کِک میں، بلیک اسٹارز نے میچ جیتنے کا موقعہ اُس وقت گنوایا جب ٹاپ اسکورر، اُساموا گیان کی ہٹ گول کے پول سے جا لگی۔ گھانا کے لیے اسکور کرنے کا موقعہ اُس وقت سامنے آیا جب یوروگوائے کے کھلاڑی نے گھانا کے گول کی ہٹ کو اپنے ہاتھوں سے روکنے کی کوشش کی۔
عالمی کپ کا فائنل 11جولائی کو جاہنسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
ہفتے کے روز کیپ ٹاؤن میں دو بار چمپین رہنے والی، ارجنٹینا کی ٹیم کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا، جب کہ جوہانسبرگ میں پراگوائے کا مقابلہ یورپی چمپین اسپین سے ہوگا
مقبول ترین
1