دنیا کا معمر ترین شخص 112 سال کی عمر میں نیویارک میں انتقال کر گیا۔
سالسٹیانو سانشز بلازکیوز کا انتقال جمعہ کو گرینڈ آئی لینڈ کے ایک نرسنگ ہوم میں ہوا۔
وہ 1901ء میں اسپین کے ایک گائوں میں پیدا ہوئے۔ اوائل عمری میں وہ اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ کیوبا منتقل ہوگئے جہاں وہ گنے کے کھیتوں میں کام کرتے رہے۔
سانشز 1920ء میں امریکہ آئے اور بالآخر نیویارک کے نیاگرا فالز علاقے میں آباد ہوئے۔
ان کی اہلیہ کا انتقال 1988ء میں ہو گیا تھا۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹی، ایک بیٹا، سات پوتے، 15 پڑپوتے اور ان کے پانچ بچے شامل ہیں۔