بھارت کی ریاست کیرالہ میں ساڑھے چھ کلو میٹر طویل کیک بنانے کی کوشش کی گئی ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا کیک قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کیک کی لمبائی منتظمین کے بقول 6 ہزار 500 میٹرز تھی جو تقریباً چار میل بنتے ہیں۔ کیک کی تیاری میں 1500 بیکرز اور شیفس نے حصہ لیا۔