رسائی کے لنکس

یمن میں عارضی جنگ بندی سے قبل فضائی کارروائیاں جاری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ان فضائی کارروائیوں میں جنگی طیاروں نے سعودی سرحد کے قریب صعدہ، جنوب مغربی یمن میں تعز کے علاقے اور ملک کے مشرق میں تیل پیدا کرنے والے صوبے مارب میں بمباری کی۔

یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی جنگ بندی شروع ہونے سے ایک دن قبل سعودی قیات میں قائم اتحاد کی طرف سے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

ان فضائی کارروائیوں میں جنگی طیاروں نے سعودی سرحد کے قریب صعدہ، جنوب مغربی یمن میں تعز کے علاقے اور ملک کے مشرق میں تیل پیدا کرنے والے صوبے مارب میں بمباری کی۔

سعودی اور امریکہ عہدیداروں نے یمن میں عام شہریوں کو اشد ضروری خوراک، ایندھن اور ادویات کی فراہمی کے لیے گزشتہ ہفتے عارضی جنگ بندی کی تجویز دی تھی۔

حوثیوں کی طرف سے اتوار کو اس تجویز کے قبول کرنے کے بعد اس پر عمل درآمد منگل سے شروع ہو گا۔

دوسری طرف مراکش کی فوج نے کہا ہے کہ وہ سعودی قیادت میں ہونے والی فضائی کارروائیوں میں حصہ لینے والے اپنے ایک ایف 16 جنگی جہاز کے لاپتا ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

سرکاری میڈیا پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس جہاز کو آخری باری اتوار کو دیکھا گیا تھا اور سکواڈرن میں شامل ایک دوسرے جہاز کے پائلٹ کے بقول اس نے جہاز سے پائلٹ کو باہر نکلتے ہوئے نہیں دیکھا۔

XS
SM
MD
LG