رسائی کے لنکس

یمن: ڈرون حملے القاعدہ کے دو عسکریت پسند ہلاک


یمن: ڈرون حملے القاعدہ کے دو عسکریت پسند ہلاک
یمن: ڈرون حملے القاعدہ کے دو عسکریت پسند ہلاک

یمن کے ایک دور افتادہ علاقے میں ایک مشتبہ امریکی میزائل کے حملے میں دوبھائی ہلاک ہوگئے ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ القاعدہ کے عسکریت پسند تھے۔

یمنی عہدے داروں نے کہا ہے کہ صوبے شلوا میں جمعرات کے روز عبداللہ اور موساد مبارک ہلاک کردیے گئے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی ہلاکت کیسے ہوئی۔ ذرائع ابلاغ نے قبائلی عہدے داروں اور عینی شاہدوں کے حوالے سے کہاہے کہ انہیں شبہ ہے کہ وہ ایک امریکی میزائل کا نشانہ بنے تھے۔

ایک عینی شاہد نے خبررساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ انہوں نے دونوں بھائیوں کی کار سے ایک چیزٹکراتے ہوئے دیکھی جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ میزائل تھا جس سے کار میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور وہ جل کر پوری طرح تباہ ہوگئی۔

جائے وقوع کے قریب رہنے والوں نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ دونوں بھائیوں کے مارے جانے کے وقت انہوں نے آسمان پر ایک جہاز دیکھاتھا جس کے بارے میں ان کا خیال ہے وہ بغیر پائلٹ کا جہاز تھا۔ ان کا کہناتھا کہ حالیہ دنوں میں انہوں نے علاقے میں کئی ڈرون پرواز کرتے ہوئے دیکھے ہیں۔

امریکی عہدے داروں نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم عسکریت پسندوں کے محفوظ علاقوں میں بغیر پائلٹ کے جہازوں کا استعمال دہشت گردی کے خلاف امریکی حکمت عملی کا حصہ ہے، جن میں یمن اور پاکستان کے شامل مغربی قبائلی علاقے شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG