رسائی کے لنکس

یمن جیل میں دھماکا ، قیدی فرار


یمن جیل میں دھماکا ، قیدی فرار
یمن جیل میں دھماکا ، قیدی فرار

یمن کے جنوبی صوبے ڈالیا میں جمعرات کے روز ایک بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں تقریباََ 40قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دھماکے میں چار قیدی زخمی بھی ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے سب ہی افراد کا تعلق یمن کی جنوبی الحاق تحریک سے تھا جو صدر علی عبداللہ صالح کے اقتدار کے مخالف ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران علیحدگی پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں اضافہ ہوا ہے اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر جنوبی تحریک سے وابستہ لوگوں کی شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا تو یمن کو مسلسل طور پر ایک مزاحمت کاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

1990ء میں شمال اور جنوب یمن میں الحاق ہو اتھا لیکن جنوب یمنی شمال یمنیوں پر وسائل کا کنٹرول سنبھال کر امتیاز برتنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

مغربی ممالک اور یمن کا پڑوسی ملک سعودی عرب اس خدشے کا اظہار کرتے ہیں کہ القاعدہ یمن میں موجود عدم استحکام کو استعمال کرتے ہوئے خطے میں اور خطے سے باہر حملے کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG