رسائی کے لنکس

یمن: دارالحکومت میں جھڑپیں جاری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یمن کے دارالحکومت صناء میں ہفتہ کو شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں جب کہ ایک روز قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مخالفین پر حکومت کے کریک ڈاؤن کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ حزب مخالف کے ایک قبائلی رہنما شیخ صادق الاحمر کے عزیزواقارب کے گھروں اور گردونواح میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں اور مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

صناء کے ایک اور حصے میں مخالفین کے ساتھ شامل ہونے والے جنرل علی محسن الاحمر کے وفاداروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

رواں سال کے اوائل میں یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف بڑے پیمانے پر شروع ہونے والے احتجاج کے بعد جمعہ کو پہلی بار سلامتی کونسل کی طرف سے یمن سے متعلق قرارداد منظور کی گئی ہے۔

اس میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو ’’بھرپور‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’تشدد، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے یمں لانا چاہیے‘‘۔

XS
SM
MD
LG