رسائی کے لنکس

یمن میں سکیورٹی کےمسئلے پرامریکی جنرل کےمذاکرات


جنرل ڈیوڈ پیٹرئیس نے ہفتے کے روز یمن کے صدر سے ملاقات کی

یمن کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک نے القاعدہ کے خلاف اپنی کوششیں دو چند کردی ہیں، امریکہ کے جنرل ڈیوڈ پیٹرئیس نے ہفتے کے روز یمن کے صدر سے ملاقات کی ہے۔
متعلقہ ذرائع نے کہا ہے کہ جنرل پیٹرئیس نے ، جو عراق اور افغانستان میں جنگوں کے نگراں ہیں، صدر علی عبداللہ صالح کے ساتھ یمن میں سلامتی کی صورتِ حال پر مذاکرات کیے ہیں۔
امریکی جنرل نے حال ہی میں کہا تھا کہ واشنگٹن ، یمن کو فراہم کی جانے والی سات کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کو تقریباً دوگنا کردے گا۔
یمنی عہدے داروں نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ مشرقی صوبوں میں جہاں القاعدہ کے جنگجو سرگرمِ عمل ہیں، مزید سکیورٹی فورسز تعینات کردی گئى ہیں۔
جمعے کے روز صومالیہ کی ایک انتہا پسند ملیشیا الشّباب نے کہا تھاکہ وہ القاعدہ کی مدد کے لیے اپنے جنگجوؤں کو یمن بھیج رہی ہے۔ یمن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سر زمین پر غیر ملکی دہشت گردوں کو برداشت نہیں کرے گا۔

XS
SM
MD
LG