رسائی کے لنکس

یمن: صدر کا کابینہ تحلیل کرنے کا اعلان


صنعا
صنعا

اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے، صدر حادی نے منگل کے روز کہا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر ایک نئے وزیر اعظم کو نامزد کریں گے۔ ’حوثی‘ باغی زیادہ سیاسی طاقت کے مطالبے پرملک بھر میں ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہرے کرتے آئے ہیں

ایک شیعہ باغی گروہ کی طرف سے ہفتوں سے جاری حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کا خاتمہ لانے کی غرض سے، یمن کے صدر عبد ربو منصور حادی نے اپنی کابینہ کو تحلیل کر دیا ہے۔

اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے، صدر حادی نے منگل کے روز کہا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر ایک نئے وزیر اعظم کو نامزد کریں گے۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایندھن پر دی جانے والی امدادی رقم میں کمی لانے کے اپنے غیر مقبول فیصلے کو جزوی طور پر واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے باعث ایندھن کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔


’حوثی‘ باغی زیادہ سیاسی طاقت کے مطالبے پرملک بھر میں ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہرے کرتے آئے ہیں۔

سنہ 2011سے سیاسی بھونچال جاری ہے، جو بڑھتا جا رہا ہے۔

ایسے میں، یمن کی حکومت نے شمال کے حوثی گروہ، جنوبی کے علیحدگی پسندوں اور القاعدہ کے شدت پسندوں کو چیلنج کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG