’مسلم کمیونٹی سپورٹ سروس‘ بالٹی مور، میری لینڈ میں قائم ایک ادارہ ہےجو کمیونٹی کے نوجوانوں کی بیش بہا خدمات انجام دے رہا ہے۔
تنظیم کے صدر، ڈاکٹر الیاس جلیسی نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ’باہمی تعامل‘ ایک اہم ضرورت ہے، اور کوشش یہ کی جارہی ہے کہ وہ نئی نسل جو امریکہ میں پیدا ہوئی ،اُس کے ساتھ باضابطہ inter-actکیا جائے، تاکہ اُسے ’جنریشن گیپ‘ کا احساس نہ ہو، اور وہ یہاں کے معاملات میں نہ صرف دلچسپی لینے لگے بلکہ اپنے آپ کو لیڈرشپ رول کے لیے تیار کرے۔
’مسلم کمیونٹی سپورٹ سروس‘ نے ماضی قریب میں نوجوانوں کے لیے کئی ایک اہم کانفرنسیں منعقد کی ہیں، جِن میں ایک ’یوتھ کانفرنس‘ کا انعقاد بھی شامل ہے، جسے تنظیم نے ’اِسنا ‘ کی مدد سے مرتب و منعقد کیا، جِس کا مقصد ’زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شامل کرنا‘ تھا۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر الیاس جلیسی نے کہا کہ ساتھ ہی، یہاں کی اکثریتی برادری سے رابطوں کا سلسلہ بڑھانا انتہائی ضروری ہے، جس میں عیسائی اور یہودی برادری شامل ہے۔
تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے: