ثانیہ سعید پاکستان ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کا ایک منجھا ہوا نام ہے جبکہ ڈرامہ سیریل ”ستارہ اور مہرالنساء “اور ”نجات“ سے انہوں نے بطور اداکارہ پاکستان کے ہر گھر اور تقریباًہر فرد کے دل میں اپنی پہچان بنائی۔
یہ ان دنوں کے ڈرامے ہیں جبکہ پی ٹی وی عروج پر تھا اور’ ایس ٹی این‘ اور’ این ٹی ایم‘ بطور پرائیوئٹ چینل نیا نیا متعارف ہوا تھا۔ سچ پوچھئے تو ثانیہ سعید کی اداکاری سے سجے یہ دونوں ڈرامے ٹی وی چینلز کی شہرت میں چار چاند لگاگئے تھے۔
اب یہی ثانیہ سعید آپ کو نئی ڈرامہ سیریل” زرد موسم“ میں نظر آئیں گی۔جو سات جون سے ہرجمعرات کو ” ہم ٹی وی“ سے پیش کیاجارہا ہے۔
”زرد موسم“ ایک خودسر‘ ضدی او ر مغرور لڑکی ’ایمن ‘کی کہانی ہے جو والدہ کے انتقال کے بعد سوتیلی ماں کی بے اعتنائی کا شکار ہوجاتی ہے۔ ذہنی انتشار اسے اپنوں سے دور اور غیروں کے قریب لے جاتا ہے۔
گزرتے شب و روز اسے اس کے نانا سے ملادیتے ہیں ‘جنہیں پاکر وہ بے حد خوش ہے لیکن خوشیاں اسے راس ہی نہیں آتیں۔ اس کے نانا اس کی محبت طاہر محمود کو پسند نہیں کرتے اور اس کی شادی ایک اور لڑکے عفان سے طے ہوجاتی ہے۔
شادی کا طے ہونا تھا کہ کہانی نیا موڑ لے لیتی ہے ۔ایمن کے نانا اور اس کی سوتیلی ماں ایمن کی خوشیوں کی راہ میں حائل ہوجاتے ہیں لیکن اس راز پر سے پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے کہ کیا ایمن واقعی عفان سے شادی کرنے پر رضامند ہوجائے گی ؟
”زرد موسم “کے نمایاں فنکاروں میں ثانیہ سعید کے علاوہ فیصل رحمن، عائزہ خان، محب مرزا، مدیحہ رضوی ، آغاشیراز اور عائشہ خان شامل ہیں جبکہ ہدایات دی ہیں عابد رضا نے ، پروڈویوسر ہیں مومینا اور مصنف ہیں راحت جبیں۔
یہ بھی پڑھیے
ویو 360
Widget 52497 failed.مقبول ترین
1