یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اپنا دورۂ واشنگٹن مکمل کرلیا ہے۔ روس کی جانب سے یوکرین پر جنگ مسلط کیے جانے کے بعد زیلنسکی کا یہ پہلا باقاعدہ غیر ملکی دورہ تھا۔ زیلنسکی کے بدھ کو وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ ولودومیر زیلنسکی نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے جنگ کے دوران فوجی ساز و سامان اور مالی امداد فراہم کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ زیلنسکی نے کہا کہ ''آپ کی رقم عطیہ نہیں بلکہ عالمی سیکیورٹی اور جمہوریت میں ایک سرمایہ کاری ہے جو ہم انتہائی ذمہ دارانہ طریقے سے سنبھالتے ہیں۔''