زمبابوے نے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹسیٹ میچ میں پاکستان کو 24 رنز سے شکست دے کر سریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔
ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں کے آخری دن پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز درکار تھے اور اس کی پانچ وکٹیں باقی تھیں۔ لیکن زمبابوے کے باؤلروں نے پاکستانی بلے بازوں کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔
عدنان اکمل 20، عبدالرحمن 16، سعید اجمل دوجب کہ جنید خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان مصباح الحق نے محتاط انداز کھیلتے ہوئے کچھ مزاحمت جاری رکھی لیکن ٹیم کا اسکور 239 رنز تھا کہ ان کے ساتھی بلے باز راحت علی ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ مصباح الحق 79 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگزمیں 294 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
دوسری اننگز میں زمبابوے کی ٹیم بھی خاطر خواہ بیٹنگ نہ کرسکی اور 199 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 264 رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم 239 رنز بنا سکی۔
پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان نے 121 رنز سے جیتا تھا۔
زمبابوے کے چتارا کو میچ کا جب کہ پاکستان کے یونس خان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دورہ زمبابوے میں کھیلی جانے والی دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز پاکستان نے جیتی تھیں۔