تیس رکنی بھارتی اسکواڈ میں ان کی شمولیت سے بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی واپسی کی توقع کی جاری ہے۔
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یووراج سنگھ کو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے مجوزہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
تیس رکنی بھارتی اسکواڈ میں ان کی شمولیت سے بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی واپسی کی توقع کی جاری ہے۔
30 سالہ یووراج سنگھ گزشتہ سال نومبر میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کے بعد کھیل سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ بعد ازاں امریکہ سے علاج کے بعد وہ رواں سال اپریل میں وطن واپس لوٹے ہیں۔
یووراج سنگھ نے اب تک 37 ٹیسٹ، 274 ایک روزہ اور 23 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔
گزشتہ سال کے اوائل میں ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں انھیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ 18 ستمبر سے 7 اکتوبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔