بیسیوں افراد سیلاب میں پھنس گئے، کاریں سڑکوں پر تیر رہی ہیں اور ہزاروں لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے
بیجنگ میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ 60سال میں ہونے والی شدید بارشوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37ہوگئی ہے۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا نے خبر دی ہے کہ 25افراد ڈوب چکے ہیں، چھ مکان گرنے سے ہلاک ہوئے اور پانچ کو بجلی کا جھٹکا لگا، جب کہ ایک شخص آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوا۔
بیجنگ میں موسلا دھار بارشیں ہفتے سے شروع ہوئیں اور اوسطاً 17سینٹی میٹر بارش ہوچکی ہے۔ کچھ علاقوں میں یہ شرح 46سنٹی میٹر تک پہنچی ہے۔
بیسیوں افراد سیلاب میں پھنس گئے، کاریں سڑکوں پر تیر رہی ہیں اور ہزاروں لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے۔
بیجنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے سیکنڑوں پروازیں منسوخ کردیں اور اسی ہزار لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں۔
موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے۔