خواتین، ستاروں پہ جو ڈالتی ہیں کمند

فائل

سرمایہ کاری سے متعلق وہ کمپنیاں جہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صرف خواتین ہیں، حصص کی قیمتیں اُن کمپنیوں کے مقابلےمیں جہاں بورڈز کے تمام ڈائریکٹرز مرد ہیں، اوسطاً 26فی صد زیادہ ہیں
ایک بڑے سرمایہ کاری بینک کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ چند برسوں سے دنیا بھر میں قائم سرمایہ کاری کمپنیوں میں سے وہ کمپنیاں جن کے بورڈ آف ڈائریکٹروں میں صرف مرد ہیں، اُن کے مقابلے میں اُن کمپنیوں کی کارکردگی نمایاں طور پر بہتر ہے جہاں پرخواتین بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔

اُن کمپنیوں کی جہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صرف خواتین ہیں حصص کی قیمتیں اُن کمپنیوں کے مقابلےمیں جہاں بورڈز کے تمام ڈائریکٹرز مرد ہیں، اوسطاً 26فی صد زیادہ ہیں۔

Credit Suisseکے ماہرین نے گذشتہ چھ برس کے دوران دنیا بھر کی 2000کمپنیوں پر تحقیق کی ہے۔

کسی بھی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں عموماً تجربہ کار کاروباری منتظم ہوتے ہیں، جِن میں زیادہ تر کمپنی کے باہر سے رکھے جاتے ہیں جِن کا کام ہے کہ وہ کمپنی کی ایک معقول تجارتی حکمتِ عملی مرتب کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کمپنی کا منتظمِ اعلیٰ کمپنی کا کاروبار صحیح طریقے سے چلا رہا ہے یا نہیں؟

تفصیل کے لیےآڈیو رپورٹ پر ’کلک‘ کیجیئے:


Your browser doesn’t support HTML5

سرمایہ کاری سے متعلق کمپنیاں اور خواتین