شارلیٹ میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کی تیاریاں مکمل

Madaxweyne Barack Obama oo khudbad ka jeediyay xuska Mandela ee garoonka FNB, Johannesburg, Dec. 10, 2013.

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلیٹ میں ملک بھر سے ڈیموكریٹك ڈیلی گیٹس ایک اہم اجلاس کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ جس میں وہ صدر اوباما كو اس سال ہونے والےصدارتی انتخاب كے لیے نامزد كریں گے۔
شارلیٹ نارتھ كیرولاینا میں ڈیموكریٹك نیشنل كنونشن كا باقاعدہ آغاز منگل كی شام سات بجے ہو رہا ہے ۔

اس سال نومبر میں ہونے والی امریکی صدارتی انتخاب کا سب سے اہم ایشو معیشت ہے۔ ملک کی سست رفتار اقتصادی صورت حال کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ڈالتے ہوئے رپبلكن پارٹی صدر اوباما كی كاركردگی كو چیلنج كر رہی ہے، اور ووٹرز كو یہ بتا رہی ہے كہ مٹ رامنی ہی وہ امیدوار ہیں جو امریكہ معیشت كو بہتر بنا سكتے ہیں اور امریكیوں كو روزگار فراہم كر سكتے ہیں۔

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلیٹ میں ملک بھر سے ڈیموكریٹك ڈیلی گیٹس ایک اہم اجلاس کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ جس میں وہ صدر اوباما كو اس سال کے آخر میں ہونے والےصدارتی انتخاب كے لیے نامزد كریں گے۔

Your browser doesn’t support HTML5

محمد عاطف کی محمود سیفی سے بات چیت


محمود سیفی ریاست كیلی فورنیا سے ڈیموكریٹك پارٹی كے منتخب ڈیلیگیٹ ہیں ۔ وہ كہتے ہیں صدر اوباما كو معاشی بدحالی بش انتظامیہ سے ورثے میں ملی تھی۔ لیكن انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد معیشت کے بہت سے شعبوں كو کامیابی کے ساتھ پھر سے قدموں پر كھڑا كردیا ہے۔

محمود سیفی کا کہناہے کہ انہوں(صدراوباما) نے بہت پیسہ دیا، بینكنگ انڈسٹری میں، آٹو انڈسٹری میں، آئی ٹی انڈسٹری میں۔ حالانكہ كہ كیلی فورنیا ایك ڈیموكریٹك ریاست ہے، (لیکن) وہاں پر بھی ری سیشن(کساد بازاری) آیا۔ یہ گلوبل ری سیشن ہے۔لیكن اگر آپ گزشتہ چار سال كی پراگریس دیكھیں تو ہم نے30 لاكھ سے زیادہ روزگار كے مواقع پیدا كیے ہیں۔ہم نے جی ایم كو بچایا سروس اور آئی ٹی سیكٹر كو بچایا۔

ری پبلكن امیدوار مٹ رامنی كی انتخابی مہم کی جانب سے ایك ٹی وی اشتہار میں ووٹروں سے پوچھا گیا ہے كہ كیا آج ان كے حالات پہلے سے بہتر ہیں۔ میں نے یہی سوال ڈیموكریٹك پارٹی كے مسلم اراكین كی تنظیم امریكن مسلم ڈیموكرٹیك كاكس كے كو چیئر سید فیاض حسین سے پوچھا۔

سید فیاض حسین۔ کوچیئر امریكن مسلم ڈیموكرٹیك كاكس و ڈیلی گیٹ۔ ٹیکساس

ان کا کہناتھا کہ کہ میرے خیال میں حالات یقیناً آج پہلے سے بہتر ہیں۔ اگر ہم 2009ء میں ہوتے تو (اس وقت ) پورے ملك كی معیشت نیچے جا رہی تھی۔ لیكن اب بے روزگاری كی شرح نیچے آرہی ہے۔ مشی گن اور اوہائیو كی معیشتیں تباہ ہو چكی تھیں لیكن اب ان ریاستوں اور ملك كی معیشت مستحكم ہو رہی ہے"۔

منگل كو كنونش كے آغاز سے لے كر جمعرات كی شام صدر اوباما كی تقریر سے پہلے تک ، بہت سے معروف ڈیموكریٹس بشمول سابق صدر بل كلنٹن امریكی ووٹروں سے یہ اپیل كریں گے كہ وہ صدر براك اوباما كو اگلے چار سال كے لیے دوبارہ صدر منتخب كریں۔

ڈیموكریٹس كو امید ہے كہ كنویشن كے آغاز كے بعد صدر اوباما كی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔