ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گھنٹوں کےحساب سے گاڑیاں سڑک پر کھڑے رہنے سے شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا، شہر کی سڑکوں سے ٹریفک وارڈن بھی غائب ہوگئے جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا۔
پاکستان کی بات کی جائےتو پورے ملک کی بہ نسبت شہر کراچی میں بارش بہت کم ہوتی ہے، خصوصاً سندھ میں گزشتہ ماہ بارشیں نہ ہونے کےباعث اندرون سندھ کے کئی علاقوں میں خشک سالی بڑھ گئی تھی اور لوگ بارش کے منتظر تھے۔بلاخر مون سون بارشیں شروع ہوگئیں۔
گزشتہ روزکی بارش کے بعد آج صبح بھی آسمان پر کالے بادل چھائے رہے اور شام میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ موسلادھار بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتےسڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا، جس کی وجہ بارش کا پانی نکالنے کا مناسب سیوریج نظام کا نہ ہونا ہے، شہری انتظامیہ رین ایمرجنسی نظام بہتر بنانے میں کمزور رہی۔
یوں تو بارش ایک رحمت ہے مگر کراچی کی سڑکوں پر نظر دوڑائی جائے تو بارش کسی زحمت سے کم نہیں لگتی۔ کراچی میں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور کئی کئی گھنٹے گاڑیوں کی لائنیں جوں کی توں کھڑی رہیں۔
ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گھنٹوں کے حساب سے گاڑیاں سڑک پر کھڑے رہنے سے شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا، شہر کی سڑکوں سے ٹریفک وارڈن بھی غائب ہوگئے جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ کے ای ایس سی کے مطابق بارش کے بعد 94 فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے کئی علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔محکمہٴ موسیات کے مطابق اگلے چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔