کھا نے کے اسٹالوں پر کری ،کباب اور خاص روایتی کھانوں کی اشتہا انگیز خوشبو دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کو اپنی طرف کھنچنے میں کامیاب رہی
سہ روزہ تیسرے ’ورلڈ کری فوڈ فیسٹیول‘ کا اہتمام بریڈ فورڈ کے' سٹی پارک 'میں کیا گیا، جسے برطانیہ کے ' کری کیپیٹل' ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
ممتاز،آگرہ،نواب اور اکبرجیسے ایواڈ وننگ ریسٹورنٹ کی وجہ سے بریڈ فورڈ سٹی پورےبرطانیہ میں شہرت رکھتا ہے۔اِس شہر کے کیفے اسٹائل ریسٹورنٹ اور دھابوں کا ذائقہ دار سالن ہر بجٹ کے لوگوں کے لیے موزوں ہے۔
دنیا کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے ذائقوں اور مصالحوں کو یکجا کرنے والے فوڈ فیسٹیول میں کری پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی،کھا نے کے اسٹالوں پر کری ،کباب اور خاص روایتی کھانوں کی اشتہا انگیز خوشبو دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کو اپنی طرف کھنچنے میں کامیاب رہی۔
سلیبرٹی شیف کی جانب سے کری تھیٹر میں کوکنگ کا شوق رکھنے والوں کے لیے کھانے کی ترکیبوں کے علاوہ عمدہ میعار قائم رکھنے کی ٹپس بھی فراہم کی گئیں۔
ورلڈ فوڈ فیسٹیول نہ صرف لوگوں کو عمدہ کھانوں سے روشناس کرانے کا ذریعہ ہے، لیکن ساتھ ہی برطانیہ میں پائی جانے والی مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار بھی ہے۔
سال 2010ءمیں ورلڈ کری فوڈ فیسٹیول پہلی بار منایا گیا۔