طالبان نے اس واقعے کی ذمے داری کو قبول کیا تھا اور ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر ملالہ اس حملے میں بچ گئیں تو ان پر دوبارہ حملہ کیا جائے گا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے ملالہ یوسف زئی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی نشاندہی کرنے والے کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس بات کا اعلان بدھ کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ میاں افتخارحسین نے کیا۔
میاں افتخار نے کہا کہ آئندہ دو دن ملالہ کی صحت کے حوالے سے اہم ہیں جبکہ ان کو 48گھنٹے بے ہوش رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی کے خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
سوات میں ملالہ یوسف زئی کی اسکول بس نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ملالہ یوسف اور اس کی دو سہیلیاں زخمی ہوگئیں تھی۔ طالبان نے اس واقعے کی ذمے داری کو قبول کیا تھا اور ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر ملالہ اس حملے میں بچ گئیں تو ان پر دوبارہ حملہ کیا جائے گا۔