بین الاقوامی قرض دہندگان کا کہناہے کہ یونان کو حکومتی امور چلانے کے لیے مزید قرضہ حاصل کرنے سے قبل مالیاتی کٹوتیوں کا نفاذ کرنا ہوگا ۔
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں حکومت کی جانب سےکفایت شعاری کی کوششوں کے خلاف مظاہرہ تشدد میں تبدیل ہوگیا اور سینکڑوں مشتعل نوجوانوں نے پولیس کے دستوں پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراؤ کیا۔
یونان کے ہزاروں کارکنوں نے قرض دینے والے بین الاقوامی اداروں اور ممالک کی جانب سے سخت مالیاتی اقدامات کے مطالبے کے خلاف مظاہرے کیے۔
بین الاقوامی قرض دہندگان کا کہناہے کہ یونان کو حکومتی امور چلانے کے لیے مزید قرضہ حاصل کرنے سے قبل مالیاتی کٹوتیوں کا نفاذ کرنا ہوگا ۔
زیادہ تر مظاہرین پرامن رہے لیکن نوجوانوں کی جانب سے پتھراؤ اور پٹرول بم پھینکنے کے واقعات کے بعد پولیس نے آنسو گیس اور صدمہ پہنچانے والے گرینیڈوں کا استعمال کیا۔
اس مہینے کے دوران یونان میں یہ دوسری عام ہڑتال تھی اور اس کی کال ایک ایسے موقع پر دی گئی تھی جب یورپی یونین کے راہنما برسلز میں دوروزہ اجلاس کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں۔
اس کانفرنس میں یورپی یونین کے راہنما 17 رکنی یورو بلاک میں تین سال سے جاری قرضوں کے بحران سے مقابلے پر بات چیت کررہے ہیں۔