لاموکیاب نے آگ کے شعلوں کے درمیان تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سے وطن واپسی کی اپیل کی۔
ایک تبتی شخص نے تبت پر چین کے قبضے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کو آگ لگالی جس سے وہ جل کر ہلاک ہوگیا۔
خبروں کے مطابق مشرقی تبت کے قصبے بورا میں خود سوزی کرنے والے تبتی باشندے کا نام لامو کیاب تھا اور اس کی عمر 27 سال تھی۔
مذکورہ علاقے کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے والے ایک بھارتی ذریعے نے وائس آف امریکہ کی تبتی سروس کو بتایا کہ خود سوزی کا یہ تازہ واقعہ بورا کی خانقاہ کے قریب پیش آیا۔
ذریعے کا کہناہے کہ لاموکیاب نے آگ کے شعلوں کے درمیان تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سے وطن واپسی کی اپیل کی۔
تبت پر چین کے اقتدار ، اس کی سخت گیر پالیسیوں اور خودمختاری کے مطالبے کے حق میں خودسوزی کا اس ماہ ہونے والا یہ چوتھا واقعہ ہے۔