جسپال بھٹی نے زیادہ تر مزاحیہ ٹی وی سیریلز میں کام کیا ہے۔ ”الٹا پلٹا“ اور ”فلاپ شو“ ان کے کامیاب ترین سیریلز ہیں ۔
بھارت کے نامور مزاحیہ فنکار اور فلم ساز جسپال بھٹی سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ 57سالہ جسپال بھٹی کی کار بھارتی پنجاب کے علاقے شاہ کوٹ کے قریب جمعرات کی صبح ایک درخت سے ٹکراگئی۔ کار میں ان کا بیٹا جسراج بھی تھا جو گاڑی چلارہا ہے۔ اس کے علاوہ دو دیگر افراد بھی کار میں سوار تھے ۔ وہ جالندھر سے بٹھنڈا جارہے تھے کہ کار بے قابو ہوکر ایک موڑ کاٹتے ہوئے درخت سے جاٹکرائی۔
بھارتی اخبار” ٹائمز آف انڈیا “کے مطابق جسپال کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے ۔ حادثے سے ان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں ۔ انہیں باقی تینوں افراد کے ساتھ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔
جسپال اپنی نئی فلم ”پاور کٹ “ کی پروموشن کے لئے بٹھنڈا جارہے تھے جہاں انہیں میڈیا سے خطاب کرنا تھا۔ زخمی ہونے والے دیگر دو افراد میں فلم ”پاور کٹ “ کی ہیروئن سریلی گوتم اور جسپال بھٹی کے میڈیا ایڈوائزر نونیت شامل تھے۔ نونیت کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
جسپال بھٹی نے زیادہ تر مزاحیہ ٹی وی سیریلز میں کام کیا ہے۔ ”الٹا پلٹا“ اور ”فلاپ شو“ ان کے کامیاب ترین سیریلز ہیں ۔ وہ بھارتی ٹی وی کے پہلے ایسے کامیڈین تھے جو سکھوں کی روایتی پگڑی پہن کر اسکرین پر نظر آئے تھے۔
جسپال 3مارچ 1955ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پنجاب انجینئر نگ کالج چندی گڑھ سے الیکٹریکل انجینئرکی حیثیت سے ڈگری حاصل کی تھی۔ ٹی وی سے پہلے وہ ایک اخبار میں کارٹونسٹ بھی رہے ۔
ٹی وی کے علاوہ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا ۔ سن 2008ء میں ان کا ایک رئیلٹی ٹی وی شو ”نچ بلئے “بھی بہت مشہور ہوا۔ اس شو میں انہوں نے اپنی شریک حیات سویتا کے ساتھ کام کیا تھا۔