حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ افراد کا تعلق پاکستان اور دس کا سعودی عرب سے ہے جبکہ دیگر نعشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 22 افراد ہلاک اور 131 زخمی ہوگئے۔ واقعہ جمعرات کی صبح ریاض کے شمالی علاقے شاہراہ خریص ۔شیخ الجابربرج کے قریب پیش آیا۔
ٹینکر سفر کے دوران ایک پل کے ستون سے ٹکراگیا جس سے تیل بہہ نکلا اورجس سے ٹینکر میں آگ لگ گئی اور وہ ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
سعودی عرب میں مقیم سینیئر صحافی شاہد نعیم نے سول ڈیفنس کے عہدیدار وں کیپٹن محمد الحمادی اور لیفٹیننٹ جنرل سعد بن عبداللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے آس پاس کے مکانات اور تجارتی مراکز کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ درجنوں گاڑیاں بھی جل کر خاک ہوگئیں۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان سعد مسفر القحطانی کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ صبح دھماکے بعد شہری دفاع،ٹریفک پولیس اورہلال احمر کے اہلکار اور کارکن آٹھ گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ۔
ہلال احمر کی ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو الشمیشی اسپتال اور نیشنل گار ڈ اسپتال پہنچایا۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان نے جائے وقوع کادورہ کیا اوراسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی۔پاکستان کے ویلفیئر اتاشی معین الدین کے مطابق حادثے میں انتقال کرجانے والوں میں 6افراد کا تعلق پاکستان اور 10کا سعودی عرب سے ہے جبکہ حکام کو متعدد لاشوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے ۔
پاکستانی سفیر محمد نعیم خان کا کہنا ہے کہ انتقال کرجانے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد دینے سے متعلق کارروائی جلد شروع ہوگی۔