اس نئی ڈرامہ سیریل میں ایک ایسی لڑکی کی زندگی کو موضوع بنایا گیاہے جو احساس کمتری میں مبتلا ہے۔
کراچی —
”زندگی گلزار ہے“۔۔’ہم ‘ٹی وی سے شروع ہونے والی نئی ڈرامہ سیریل ہے۔ چونکہ پاکستان کے معاشرے کی روایتی کہانیوں کو لیکر ڈرامہ بنانا ’ہم ‘ ٹی وی کا خاصہ ہے لہذا یہ کہانی بھی انسانی رشتوں میں گوندھی گئی ہے۔
یہ کہانی ہے صنم نامی ایک لڑکی کی جس کی ماں کواس کے باپ نے صرف اس بنیاد پر چھوڑدیا تھا کہ وہ اسے بیٹے کا سُکھ نہیں دے سکی۔باپ کی لاتعلقی صنم کواندر سے کمزور ضرورکردیتی ہے لیکن وہ اس کااثر اپنی قابلیت پر پڑنے نہیں دیتی ۔ اسی قابلیت کی بناء پر اسے جلد ایک بڑے بزنس اسکول میں اسکالر شپ مل جاتی ہے۔
زندگی ایک خاص ڈگر پر چل نکلتی ہے کہ تبھی درمیان میں زاون آجاتا ہے۔زارون خوبرو ، جوان اور صنم کا ہم عمر ہے ۔ اسے صنم ایک نظر میں ہی بھاجاتی ہے مگر صنم اسے فلرٹ سمجھ کر نظر انداز کردیتی ہے۔ لیکن زاون بھی بھلا کب ہار ماننے والا تھا ۔ اس نے صنم کو پانے کے لئے اس کی ماں اور بہن تک پہنچنے کا راستہ نکالا اور شادی کا پیغام بھجوادیا۔
صنم ماں او ربہن کے دباؤ کی وجہ سے زارون سے شادی کرتولیتی ہے لیکن اس کے دل میں اب بھی زارون کےبار ے میں بہت سے خدشات اور اندیشے چھپے ہیں ، شاید یہی وجہ تھی کہ شادی کے باوجود بھی صنم زارون کو دل سے قبول نہیں کرپاتی۔
اس سے آگے کی کہانی زندگی کے ان تانے بانوں پر چلتی ہے جس میں ایک جانب صنم کا احساس کمتری ہے تو دوسری جانب زارون کی محبت ۔
”زندگی گلزار ہے “ ہر جمعہ کی رات8 بجے پیش کیا جائے گا ۔ سیریل کو تحریر کیا ہے عمیرہ احمدنے جبکہ پیش کش ہے مومل پروڈکشنزکی۔ ہدایات دی ہیں سلطانہ صدیقی نے اور اداکاروں میں شامل ہیں فواد خان‘ صنم سعید ‘مہرین راحیل‘ ثمینہ پیرزادہ اور جاوید شیخ۔