امریکی بحریہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے مشرق وسطیٰ میں اس کا کوئی ڈرون لاپتا نہیں ہوا۔ جب کہ اس سے پہلے ایرانی میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ خلیج فارس کے اوپر ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک امریکی ڈرون کو قبضے میں لےلیا گیا ہے۔

ایران کی میڈیا رپورٹس میں کہا گیاتھا کہ بحریہ کے پاسداران انقلاب کے ایک دستے نے ’ سیکن ایگل‘ قسم کے بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ ایرانی حدود پر گشت کرکے معلومات اکھٹی کررہاتھا۔
میڈیا رپورٹس میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ڈرون کو کہاں اور کس طرح پکڑا گیا۔
پچھلے مہینے ایران نے پینٹاگان کی ایک رپورٹ کی تصدیق کی تھی کہ اس کے جنگی طیاروں نے خلیج کے علاقے میں بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے ایک امریکی ڈرون پر فائرنگ کی تھی۔
ایران کی ’ سٹوڈنٹس نیوز آرگنائزیشن‘ نے وزیر دفاع احمد واحدی کے حوالے سے کہاتھا کہ ایران کی مسلح افواج نے ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک نامعلوم جہاز کے خلاف کارروائی کی ہے۔
رپورٹ میں پینٹاگان کے اس دعوے کو جھٹلایا گیا تھا کہ امریکی طیارہ بین الاقوامی سمندری حدود میں پرواز کررہاتھا۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ یکم نومبر کو جب ایرانی فوج نے ڈرون پر فائر کیا تو وہ نگرانی کے مشن پر تھا، تاہم یہ نشانہ خطا گیاتھا۔