بیس فٹ لمبا کرسمس ٹری لندن کے لیے اوسلو کا تحفہ ہے ،جو دوسری جنگ عظیم میں ناروے کا ساتھ دینےپر برطانیہ کو بطور شکریہ بھیجا گیا۔
ٹرافیلگر اسکوائر کا روایتی کرسمس ٹری
لندن کا معروف سیاحتی مقام ٹرافیلگر اسکوائر جہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسمس ٹری آویزاں کرنے کی ایک تقریب دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوئی ۔65سال پرانے ٹری کو نصب کرنے کی اس تقریب میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے ۔
بیس فٹ لمبا کرسمس ٹری لندن کے لیے اوسلو کا تحفہ ہے ،جو دوسری جنگ عظیم میں ناروے کا ساتھ دینےپر برطانیہ کو بطور شکریہ بھیجا گیا ۔
اس سال کرسمس ٹری کو نیلے رنگ کے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
آکسفورڈ سرکس پر روشنیاں اور سجاوٹ
وسطی لندن میں واقع مشہور کاروباری مرکز آکسفورڈ اسٹریٹ اور آکسفورڈ سرکس پر روشنیوں کی برسات دکھائی دیتی ہے۔ اس اسٹریٹ کو مختلف رنگوں کے برقی قمقموں سےسجایا گیاہے۔
اس گزرگاہ پر واقع 300 سے ذائد دوکانیں ،تھیٹر، کیسینو اور ریسٹورنٹ پر پیدل چلنے والوں کا ہجوم رہتا ہے ۔
آکسفورڈ سرکس لندن کا قابل ذکر چوراہا سمجھا جاتا ہے ۔جو خاص پیدل چلنے والوں کے لیے 2009 میں بنایا گیا ۔ خریداروں کے ہجوم کے ساتھ ساتھ یہاں رات دیر گئے تک جاری رہنے والے تھیٹر پروگراموں کی وجہ سےگہما گہمی عروج پر رہتی ہے ۔
ویسٹ فیلڈ شاپنگ مال میں کرسمس کی رونقیں
مشرقی لندن میں واقع اسٹریٹ فورڈ سٹی لندن اولمپک سال 2012کی میزبانی کر چکا ہے۔ اولمپک کے حوالے سے اس شہر کی تزئین وآرائش کا کام ہوا وہیں برطانیہ کا تیسرا بڑا شاپنگ سینٹر ویسٹ فیلڈ کےنام سے بنایا گیا جو اب اس شہر کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔
کرسمس کے حوالے سے یہاں خریداری کرنے والوں کا تانتا بندھا ہواہے، جن میں مقامی لوگوں کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ۔