صدر اوباما نے اس واقعہ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ ’’لرزہ انگیز‘‘ اور ’’دردناک‘‘ ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ مشل اوباما لواحقین کے ساتھ ہیں۔
امریکہ کی وسطی ریاست کینساس میں حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے سفید فام ’’بالادستی‘‘ پر یقین رکھنے والے ایک شخص کی نشاندہی کی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ یہودی کمیونٹی سینٹر اور یہودی ریٹائرمنٹ مرکز کے باہر اتوار کو فائرنگ میں ملوث رہا۔
فریزئیر گلین کراس کو ارادتاً قتل کرنے کے الزام میں پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 73 سالہ اس شخص نے کینساس شہر کے مضافاتی علاقے لینڈ پارک میں یہودی مرکز کی پارکنگ میں ایک شخص اور ایک نو عمر لڑکے پر فائرنگ کے لیے ’’شاٹ گن‘‘ استعمال کی، یہ دونوں افراد فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق اس شخص نے قریب ہی واقع یہودی ریٹائرمنٹ کمیونٹی جا کر ایک خاتون کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا جس کے بعد اس کو ایک پرائمری اسکول سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے سربراہ جان ڈوگلس نے اتوار کو کہا کہ حکام شوٹنگ کے اس واقعہ کو نفرت کا جرم قرار دینے پر تیار نہیں۔
"ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک پر تشدد اور بہیمانہ واقعہ ہے لیکن تفتیش کے ابتدا میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا ممکن نہیں اور آپ جانتے ہیں، کہ یہ ظاہر ہے کہ اس میں دو یہودی مراکز بھی ہیں اور اس سے کوئی یہ مفروضہ بنا سکتا ہے اور اس سے پہلے کہ ہم کوئی نتیجہ اخذ کریں ہمیں اس کے بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔‘‘
صدر اوباما نے اس واقعہ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ ’’لرزہ انگیز‘‘ اور ’’دردناک‘‘ ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ مشل اوباما لواحقین کے ساتھ ہیں۔
کراس 1980ء کی دہائی میں سفید فام بالادستی کی ایک تنطیم کوکلکس کلاں اور ایک دوسرے گروپ وائٹ پیڑیاٹ کے گروپ کے سربراہ تھے۔
انہیں یہودیوں، سیاہ فام، ہم جنس پرست اور سرکاری عہدیداروں کو دھمکیاں دینے پر پانچ سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔