پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ تقریب میں لوگوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں
یومِ پاکستان کی پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا تھے۔ اس کے علاوہ کئی ممالک کے سفیر بھی تقریب میں موجود تھے۔
پریڈ میں شامل ایک پیراٹروپر زمین پر اتر رہا ہے
صدر ممنون حسین پاکستانی پرچم کو چوم رہے ہیں
صدر ممنون حسین فوجی دستوں کا معانیہ کر رہے ہیں
پریڈ میں ایس ایس جی کے کمانڈوز اپنے مخصوص انداز میں مارچ کررہے ہیں
پریڈ میں شامل ایک ہیلی کاپٹر فوجیوں کو رسے سے لٹکائے جا رہا ہے
پاکستان کی فوج کے زیرِ استعمال مختلف میزائل اور آلاتِ حرب بھی پریڈ میں شامل تھے۔
پریڈ میں الخالد ٹینک بھی شامل تھے
پریڈ میں شامل کوبرا ہیلی کاپٹرز سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزر رہے ہیں
پریڈ میں پاک آرمی کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے
پاکستانی فوج کے دستے میں شامل ہیلی کاپٹرز بھی پریڈ میں شامل تھے
پریڈ میں پہلی مرتبہ ترکی کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے بھی شرکت کی۔
اردن سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی اہلکار اپنے ملک کا جھنڈا تھامے پیراشوٹ کے زریعے زمین پر آرہا ہے
پریڈ میں ترکی، متحدہ عرب امارات اور اردن کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شریک تھے۔
پریڈ میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اردن کے ملٹری بینڈ نے بھی شرکت کی