پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوگیا۔’تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی‘ کی نیلامی چینی فرم ’زونگ‘ نے اپنے نام کرلی۔ مجموعی طور پر پانچ لائسنس کی نیلامی سے ایک ارب 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی آمدنی ہوئی
کراچی —
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے’تھری جی‘ اور’فور جی اسپیکٹرم‘ ٹیکنالوجی کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ نیلامی، پاکستان میں ’زونگ‘ کے نام سے کام کرنے والی موبائل فون آپریٹنگ کمپنی ’چائنا موبائل‘، ’ٹیلی نار‘، ’یوفون‘ اور’موبی لنک‘ نے جیت لی ہے۔
اس بات کا باقاعدہ اعلان بدھ کی رات اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
اسماعیل شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں نیلامی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نیلامی آٹھ مرحلوں پر مشتمل تھی۔ زونگ نے تھری جی اور فور جی دونوں کے لائسنس جیت لئے۔ موبی لنک نے تھری جی کا دس میگا ہرٹز بینڈ، یو فون نے تھری جی کا5 میگا ہرٹز اور ٹیلی نار نے تھری جی کا 5 میگا ہرٹز کا بینڈ جیتا۔
نیلامی میں حصہ لینے والی چاروں کمپنیوں نے مجموعی طور پر90کروڑ30لاکھ ڈالرز کی بولی لگائی تھی۔ ان میں سے سب سے بڑی بولی 30 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کی تھی، جبکہ اس کے مقابلے میں 10 میگا ہرٹز بینڈکیلئے30 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز کی دوسری بولی لگی۔
تھری جی اسپیکٹرم کے ایک لائسنس کی بنیادی قیمت 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ فور جی اسپیکٹرم کے ایک لائسنس کی بنیادی قیمت 21 کروڑ ڈالرز مقرر کی گئی تھی۔ مجموعی طور پر پانچ لائسنس ایک ارب 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے۔ فور جی کے ایک لائسنس کی نیلامی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔