موہت سوری کی ڈائریکٹ کردہ میوزیکل رومینٹک ’عاشقی 2‘ نے سو کروڑ روپے کما کر کے فلمی پنڈتوں سمیت سب کو حیران کر دیا
کراچی —
بڑے بینرز اور بجٹ کی فلمیں بننا بالی وڈ میں اب معمول کی بات ہے اور ان فلموں کی پروموشن پر جو ’ہیوی انوسٹمنٹ‘ ہوتی ہے وہ ایک علیحدہ قصہ ہے لیکن اتنا سب کچھ بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتااوراکثر چھوٹے بجٹ کی فلمیں باکس آفس پر ’بڑا‘ کمال دکھا جاتی ہیں۔
ایسا ہی کرشمہ کر دکھایا موہت سوری کی ڈائریکٹ کردہ میوزیکل رومینٹک ’عاشقی 2‘ نے جس نے سوکروڑ یعنی ایک ارب روپے کما کر کے فلمی پنڈتوں سمیت سبھی کو حیران کر ڈالا۔
1990سپر ہٹ فلم ’عاشقی‘ کا سیکوئل’عاشقی 2‘ 26اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنی اور ’چھا‘ گئی۔ ینگ جنریشن نے فلم کے ٹریجڈی اینڈ کے باوجود فلم کو زبردست پذیرائی بخشی ۔ اس میں فلم کے گانوں کا بھی بڑا عمل دخل رہا۔
شاید یہی وجہ تھی کہ فلم تکمیل سے لے کر ریلیز تک کبھی بھی مین اسٹریم میڈیا کی خاطر خواہ توجہ حاصل نہ کر پائی لیکن شائقین کی پسندیدگی کی وجہ سے سو کروڑ روپے کما نے والی ’عاشقی2‘کے چرچے اب ہر کسی کی زبان پر ہیں۔
بھارتی چینل ’سی این این آئی بی این‘ کے مطابق فلم کے ہٹ ہونے پر بے تحاشا خوش
’وشال فلمز‘ کے مکیش بھٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عاشقی2کے ذریعے ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے اور ٹرینڈ ہے ’نیوکمرز‘ کے ساتھ بلاک بسٹر فلم بالی وڈ کو دینے کا۔ مکیش بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔
فلم کے کو پروڈیوسر اور ٹی ۔سیریز کے منیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار بھی غیر متوقع بڑی کامیابی پر پھولے نہیں سما رہے ۔ انہوں نے فلم کی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والد گلشن کمار، کو پروڈیوسر مکیش بھٹ اور اپنی ٹیم کو دیا۔ بھوشن کا کہنا تھا کہ یہ سب کی محنت کا نتیجہ ہے کہ ’عاشقی 2‘ نئے چہروں کے ساتھ بھی بالی وڈ میں سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گئی۔۔ وہ بھی ہندی سینما کے 100سال مکمل ہونے پر۔۔

بھٹ فیملی کی پروڈیوس کردہ ’عاشقی2‘ میں بھی ’عاشقی‘ کی طرح نئے چہروں کو مرکزی کرداروں میں لیا گیا ۔ آج کل جب کہ فلم کی پروموشن کا بجٹ بھی خاصا بھاری بھرکم ہوتا ہے، عاشقی 2صرف نوکروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی جس میں ادیتہ رائے کپور اور شردھا کپور کی نئی نویلی جوڑی کو پردے پر پیش کیا گیا۔