جب ایبی اور برٹنی 1990 میں پیدا ہوئیں تو ڈاکٹروں نے ان کے والدین سے کہا تھا کہ وہ شاید ایک رات سے زیادہ زندہ نہ رہ سکیں۔ ہر 40 ہزار جڑواں بچوں میں سے صرف ایک فیصد بچے ایک سال کی عمر تک زندہ رہتے ہیں
دی لرننگ چینل (ٹی ایل سی)نے چھوٹی بچیوں کا مقابلہ حسن اور بہت عجیب و غریب عادات والے افراد کے رئیلٹی شو پیش کئے ہیں۔ مگر اگست کے آخر میں پیش کیا جانے والا’’ایبی اینڈ برٹنی‘‘ نامی شو ان سب سے منفرد ہو گا۔ اس شو میں دھڑ سے جڑی ہوئی جڑواں بہنوں ایبی گیل اور برٹنی ہینسل کی روزمرہ زندگی کی عکاسی کی جائے گی۔ یہ بات کسی معجزے سے کم نہیں کہ دونوں بہنیں ایک دھڑ ہونے کے باوجود20 سال کی عمر تک پہنچ گئی ہیں۔
جب ایبی اور برٹنی 1990 میں پیدا ہوئیں تو ڈاکٹروں نے ان کے والدین سے کہا تھا کہ وہ شاید ایک رات سے زیادہ زندہ نہ رہ سکیں۔ ہر 40 ہزار جڑواں بچوں میں سے ایک کے جسموں کا کوئی نہ کوئی حصہ جڑا ہوتا ہے۔ ان میں سے صرف ایک فیصد بچے ایک سال کی عمر تک زندہ رہتے ہیں۔ مگر ایبی اور برٹنی نے نہ صرف زندہ رہ کر بلکہ ایک کامیاب زندگی گزار کر طبی چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے۔
چھ سال کی عمر میں یہ جڑواں بہنیں اوپرا ونفری شو اور لائف میگزین کے سرورق پر نظر آئیں ۔مگر تب سے ان کے والدین نے انہیں میڈیا سے دور رکھ کر منی سوٹا کےایک دیہاتی علاقے میں ان کی پرورش کی ہے تاکہ وہ عام بچوں کی طرح زندگی گزار سکیں۔
’’ایبی اینڈ برٹنی‘‘ نامی اس شو کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ لڑکیاں بہت نارمل ہیں۔ ان لڑکیوں کا دھڑ ایک ہے جس کا دایاں حصہ ایبی کنٹرول کرتی ہے اور بایاں حصہ برٹنی۔ مگر ان بہنوں کی اپنی اپنی بہت منفرد شخصیت ہے۔ برٹنی کہتی ہے، ’’یقین کریں ہم دو بہت مختلف افراد ہیں۔‘‘ان دونوں نے مل کر ڈرائیور لائسنس حاصل کیا اور کالج فارغ التحصیل ہوئیں۔ اب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ دنیا دیکھنے اور ملازمت حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مگر اب رئیلٹی ٹی وی کے کیمرے ان کی ہر حرکت کو فلمبند کریں گے۔