افغان حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں رات کے وقت کی جانے والی نیٹو کی متنازع چھاپہ مار کارروائیوں کے طریقہ کار سے متعلق امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس معاہدے پر اتوار کو دستخط ہوں گے۔
امریکی حکام کی طرف سے اس پیش رفت پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
اتحادی افواج کی جانب سے رات کو کی جانے والی کارروائیاں افغان حکومت اور امریکی افواج کے مابین طویل عرصے سے وجہ تنازع بنی رہی ہیں۔