افغانستان: 'خواتین و نوجوان پریشان ہیں، نیند کی گولیاں لے رہے ہیں'
Your browser doesn’t support HTML5
طالبان نے افغانستان کا کنٹرول تو حاصل کر لیا ہے مگر اب ملک کا مستقبل کیا ہو گا؟ طالبان کون سا حکومتی نظام لائیں گے اور کیا اس میں تمام فریقین کی نمائندگی ہوگی؟ کیا خواتین کو حقوق مل سکیں گے اور کیا افغان پارلیمنٹ کے ارکان دوبارہ حکومت کا حصہ بنیں گے؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کے جواب افغان شہری اب بھی تلاش کر رہے ہیں۔ وائس آف امریکہ کی نیلوفر مغل نے انہی سوالوں کے جواب جاننے کے لیے افغان پارلیمنٹ کی خاتون رکن فرزانہ کوچائی سے گفتگو کی ہے۔