افغان صدر اشرف غنی کی امریکہ میں اہم ملاقاتیں

افغان صدر اشرف غنی بدھ کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

صدر اشرف غنی کے ہمراہ افغانستان کی اتحادی حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی امریکہ کے ایک ہفتہ کے طویل دورے پر ہیں۔

واشنگٹن میں قیام کے دوران افغان صدر معیشت دانوں، صحافیوں، خواتین کے متعدد گروپوں، غیر سرکاری اداروں کے نمائندگان اور دیگر شعبہ جات کی سرکردہ شخصیات سے ملیں گے۔

استحكام اور سكيورٹي کے علاوہ صدر غنی کے ایجنڈے میں سب سے اوپر ہو گی افغانستان کی معیشت جس کے لیے امریکی مدد بہت اہم ہے۔

صدر اشرف غنی نے کہا کہ وہ اور ڈاکٹر عبداللہ امریکہ کا دورہ اس غرض سے کر رہے ہیں، تاکہ امریکی عوام کا کھلے دل سے شکریہ ادا کر سکیں۔

اس دورے میں افغان صدر کے ہمراہ ملک کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت 65 اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں۔

صدر غنی نے امریکی وزير دفاع ایشٹن کارٹر اور وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کی ہے۔