دھماکے کی زد میں ایک مسافر بس آئی اور ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین، تین مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔
افغانستان کے مشرقی حصے میں سڑک میں نصب بم سے ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس سے خوایتن سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق یہ دھماکا صوبہ غزنی کے ضلع عندار میں اتوار کی شب اُس وقت ہوا جب مسافر بس ایک سے دوسرے گاؤں جا رہی تھی۔
ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین، تین مرد اور ایک بچہ شامل تھا۔ پانچ دیگر خواتین اس دھماکے میں زخمی بھی ہوئیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں ہونے والے تشدد کے واقعات میں 1,319 شہری ہلاک اور 2,533 زخمی ہوئے۔ ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں سڑک میں نصب بم دھماکوں سے ہوئی۔