حکام کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا جو کہ عینی شاہدین کے بقول سڑک کے ایک خطرناک موڑ پر تیز رفتاری کے باعث بس پر قابو نہ رکھ سکا۔
افغانستان کے جنوب مشرق میں جمعرات کو سڑک کے ایک حادثے میں کم ازکم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
صوبہ غزنی میں حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری ایک بس مرکزی شاہراہ پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زیادہ تر مسافر موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا جو کہ عینی شاہدین کے بقول سڑک کے ایک خطرناک موڑ پر تیز رفتاری کے باعث بس پر قابو نہ رکھ سکا۔
افغانستان میں سڑک کے حادثات کی عمومی وجہ سڑکوں اور گاڑیوں کی ناقص حالت کے علاوہ ڈرائیوروں کی غفلت کو تصور کیا جاتا ہے۔