سفارت خانے کے بیان کے مطابق دو زخمی امریکی شہریوں کو ہرات میں اسپین کے زیرانتظام چلنے والے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں بدھ کو امریکی قونصل خانے گاڑی پر حملے میں عملے کے دو امریکی اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔
امریکی سفارت خانے کے ایک بیان میں اگرچہ اس حملے کی تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں تاہم ہرات میں ایک افغان عہدیدار کے مطابق گاڑی پر راکٹ داغا گیا تھا۔
افغان عہدیداروں کے مطابق دو افراد نے گاڑی پر ’آر پی جی‘ فائر کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
سفارت خانے کے بیان کے مطابق دو زخمی امریکی شہریوں کو ہرات میں اسپین کے زیرانتظام چلنے والے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس حملے سے کچھ گھنٹے قبل ہی امریکہ کے صدر براک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں آئندہ سال آغاز پر امریکی فوجی کی تعداد 9800 ہو گی۔
اس وقت افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 32,000 ہزار ہے۔
گزشتہ جمعہ کو ہی ہرات میں بھارت کے قونصل خانے پر حملہ کیا گیا جس میں وہاں تعینات اہلکاروں نے خود کار ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں اور خودکش بمباروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
ہرات افغانستان کا تیسرا بڑا شہر ہے۔